اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ٹرانس جینڈر کو خواتین کی کیٹگری سے نکال دیا، ویمن میچز میں حصہ لینے پر پابندی

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن (ایف اے) نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے ٹرانسجینڈر خواتین ویمن فٹ بال میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔ ایف اے نے 11 اپریل کو اپنے قواعد میں تبدیلی کی تھی، جس میں ٹرانسجینڈر خواتین کے لیے خواتین کے فٹ بال میں کھیلنے کے لیے سخت شرائط عائد کی گئی تھیں۔ لیکن برطانیہ کی سپریم کورٹ کے 15 اپریل کے فیصلے کے بعد جس میں خواتین کی قانونی تعریف حیاتیاتی جنس پر کی گئی، ایف اے نے اپنی پالیسی کو ختم کر دیا اور اب صرف وہی خواتین کھیل سکیں گی جو حیاتیاتی طور پر عورت پیدا ہوئی ہوں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *