ملتان: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان اور فیولنگ دی فیوچر نے سیلاب متاثرہ خاندانوں کی مدد اور فلاحی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لیے شراکت داری کا آغاز کر دیا ہے۔
یہ اشتراک نہ صرف متاثرہ خاندانوں کے لیے امید کی کرن ہے بلکہ نوجوان نسل کو خدمتِ انسانیت کے لیے سرگرم عمل ہونے کا عملی پیغام بھی ہے۔ دونوں ادارے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (BZU) میں فنڈ ریزنگ سرگرمیوں کو منظم کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند خاندانوں تک بروقت امداد پہنچائی جا سکے۔
الخدمت فاؤنڈیشن اور فیولنگ دی فیوچر کا یہ قدم ایک صحت مند، روشن اور پُرامید کل کی طرف ایک عملی پیش رفت ہے۔