شاہ پور چاکر (خصوصی رپورٹ)
ڈیئری لیک ملٹی نیشنل گروپ کے زیرِ اہتمام فارمرز کے لیے ایک آگاہی سیشن منعقد کیا گیا، جس میں کاشتکاروں کو جدید فارمنگ، متوازن چارہ اور دودھ کی پیداوار بڑھانے سے متعلق قیمتی معلومات فراہم کی گئیں۔
پروگرام کی سرپرستی ڈاکٹر عبد القدوس رخشانی نے کی، جبکہ انتظامی ٹیم میں بابو عمرانی، ڈاکٹر عبد القوی، راؤ منیب راجپوت اور رانا شہزیب شامل تھے۔

اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر رانا احمد رضا (لاہور)، ڈاکٹر عنایت اللہ سیال (سکھر)، ڈاکٹر صبا (ٹنڈوآدم)، اور ڈاکٹر رشید نے شرکت کی۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی، مویشیوں کی صحت، دودھ کی پیداوار میں اضافے اور کسانوں کو درپیش چیلنجز پر روشنی ڈالی۔
مقررین نے کہا کہ اس طرح کے آگاہی پروگرامز نہ صرف کسانوں کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی فراہم کرتے ہیں بلکہ زرعی معیشت کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
شرکاء نے اس سیشن کو معلوماتی اور رہنمائی سے بھرپور قرار دیا اور ڈیئری لیک گروپ کی اس کاوش کو سراہا۔
