کراچی (پریس ریلیز)
سندھ بار کونسل کے انتخابات نومبر 2025 میں منعقد ہو رہے ہیں۔ ان انتخابات میں سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ، جناب کریم بخش رند صاحب، شہید بینظیر آباد سیٹ سے امیدوار کی حیثیت سے میدان میں ہیں۔
کریم بخش رند صاحب زمانۂ طالب علمی ہی سے ایک باشعور، سندھ دوست اور متحرک شخصیت کے طور پر پہچانے جاتے ہیں۔ وہ ہمیشہ بار کی سیاست، وکلاء کی فلاح و بہبود، قانون و آئین کی بالادستی اور سندھ کے عوامی کاز کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ خاص طور پر چھبیسویں ترمیم، سندھ کاز اور ٻٻرلو بائی پاس پر دھرنے میں انہوں نے نمایاں اور فعال کردار ادا کیا۔
ان کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ ایک غریب ہاری گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود ہمیشہ ہر شخص کے ساتھ عزت اور محبت کے ساتھ پیش آئے ہیں۔

اس موقع پر وکلاء برادری کے لیے ضروری ہے کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنی ووٹ کی طاقت کو استعمال کریں اور سندھ بار کونسل پر قابض مافیا سے نجات حاصل کریں۔ یاد رہے کہ ٻٻرلو دھرنے پر لاٹھی چارج کرنے اور وکلاء کو دبانے والے عناصر آج پھر جھوٹے وعدوں اور نوکریوں کے آرڈرز کے ذریعے دھوکہ دینے کی کوشش کریں گے۔ لیکن انتخابات کے بعد وہ وکلاء کی آواز سننے کے لیے بھی تیار نہیں ہوں گے۔
لہٰذا آئیے، ہم سب ایک ہوکر اپنے حقوق کے تحفظ اور شفاف قیادت کے انتخاب کے لیے اپنی ووٹ کی طاقت استعمال کریں۔