ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) جاپان کی مشہور اور مصروف ترین بلیٹ ٹرین سروس اس وقت متاثر ہوئی جب ایک سانپ نے بجلی کی لائن کے گرد لپٹ کر پاور سپلائی میں خلل پیدا کر دیا۔ اس واقعے کے بعد بدھ کی شام تقریباً پانچ بج کر 25 منٹ پر ٹوکیو اور اوساکا کے درمیان چلنے والی ٹوکاڈو شنکانسن ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا۔