اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

جماعت اسلامی ایک لاکھ مجمع کو حتمی شکل دینے کیلئے دورہ کررہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان ودیگرکی پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب

قومی کاز اور قومی حقوق کی آواز ڈنکے کی چوٹ پربلند کریں گے۔ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پر ہمیں خدشہ وتحفظات ہیں جماعت اسلامی ایک لاکھ مجمع کو حتمی شکل دینے کیلئے دورہ کررہے ہیں مولانا ہدایت الرحمان ودیگرکی پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خضدار(بیورو رپورٹ) جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو اعتماد میں لئے بغیر مائنزاینڈ منرلزبل پر دستخط صوبے کے وسائل پر حملہ تصورکرتے ہیں۔ بلوچستان اسمبلی سے ایسا قانون پاس کرایا ہے جو وسائل پر برائے راست قبضہ ہے اس بل پر جماعت اسلامی کو خدشہ اور تحفظات ہیں جماعت اسلامی عوام کے حق کے تحفظ کیلئے میدان میں نکلے ہیں ہم نے قومی کاز اور عوام کے حقوق کی آواز اسمبلی فلور میں ڈنکے کی چوٹ پرہی لگارہے ہیں بلوچستان میں ایک لاکھ لوگوں کے اجتماع کا مجمع لگانے کیلئے بلوچستان کے تمام زونوں کا دورہ شروع کیاہے مناسب وقت پرہی اجتماع کو کوئٹہ بلوچستان کے سرزمین پرحتمی شکل دیں گےان خیالات کااظہار جماعت اسلامی بلوچستان کے امیرایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے خضدار پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پریس لانفرنس میں صابراحمد ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی بلوچستان و صدر کسان بورڈ بلوچستان، مولانا عبیداللہ ساسولی امیر جماعت اسلامی ضلع خضدار،مولانا امان اللہ مینگل، علی اکبر زہری،انجینئر وسیم زہری،حافظ محمد قاسم زہری، نائب امراء جماعت اسلامی ضلع خضدارعبد الباسط شاہد شاہوانی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع خضدارمنظور احمد لہڑی،ڈاکٹرظاہربلوچ،حافظ عنایت اللہ ربانی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع خضدار ودیگررہنماؤں بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا بلوچستان میں قدرت نے معدنیات کا ایک وسیع خزانہ پوشیدہ رکھاہے اگر ان ذخائروں کوموثر طریقے سے استمعال میں لایاجائے تو بلوچستان اور خصوصا ملک کی معاشی بدحالی کم ہوسکتی ہے۔بدقسمتی سے بلوچستان کی قیمتی وسائل کی لوٹ مار وسائل کا حصول ہمیشہ کٹھن رہاہے اس میں مختلف سیاسی معاشی اور تکنیکی چیلنجز حائل رہے ہیں وفاق مائنز اینڈ منرلز ایکٹ بل پردستخط کرواکر اہم اختیارات منتقل کرنا چاہتی ہے اس مجوزہ قانون پربعض سیاسی وقوم پرست جماعتوں اور جماعت اسلامی بلوچستان نے اعتراض کیاگیاہے اٹھارویں ترمیم میں صوبوں کو دیئے گئے معدنیات کے اختیارات میں مداخلت اس طرح آئین کی منافی ہے یہ حقیقت ہے کہ اتھارویں ترمیم کے بعد معدنیات کا شعبہ بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ جس کے تحت صوبائی حکومتیں اپنے قوانین خودبناتی اور نافذ کرتی ہے مائنز اینڈ منرلزایکٹ بل پر دستخط کرنے کے بعد مرکز صوبائی خودمختاری کو کمزور کرنا چاہتاہے اس سلسلے میں بلوچستان مائنزاینڈ منرلزبل دستخط پر قوم پرست ومزہبی سیاسی جماعتوں نے مخالفت کی ہے اور بل پر اپنے تحفظات کو اسمبلی فلور میں پیش کیا ہے۔ مولانا ہدایت الرحمان نے کہا مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کے منظوری پر جماعت اسلامی بھرپور مخالفت کی ہے اس بل پر تمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق رائے ضروری ہے یہ صوبائی معاملہ ہے آئینی طور پرقدرتی وسائل پر پہلا حق اوراختیار اس سرزمین پربسنے والے عوام کا ہے منرلز بل کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے مخالفت کی گئی ہے ایک سوال کے جواب مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا بلوچستان اسمبلی میں جماعت اسلامی اپوزیشن میں ہے گوادر کے عوام کا منتخب نمائندوں ہوں اور عوام نے مجھ جیسے غریب کو ایک دولت مند کے سامنے کھڑا کرکے بھاری اکثریت سے جتواکر اسمبلی بھیجا گیاہے اور انکے بینادی حقوق کا دفاع ہم پر فرض ہے بلوچستان میں بے روزگاری حد سے زیادہ ہوگیا ہے ان بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کے حقوق کی جدوجہد کواپنا فرض سمجھتاہوں بلوچستان کوئٹہ کے سرزمین میں ایک لاکھ لوگوں کا مجمع کرنے کے دعوے کو صحیح ثابت کرنے کیلئےزونوں پرعوام کے چوکٹ پرجارہاہوں عوام کو اعتماد میں لینے کے بعد اس اجتماع کے تاریخ کا اعلان کو حتمی شکل دی جائے گی۔ مولانا ہدایت الرحمان نے مزید کہا بلوچستان کے عوام حکمرانوں سے مایوس ہیں نہ عوام کو حق مل رہا ہے نہ حکمرانوں کو اختیارات مل رہی ہے عوامی مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے جماعت اسلامی پارلیمنٹ کے اندر وباہر جمہوری آئینی جدوجہد اور عوام کے حقوق دلانے کی بھرپورکوشش کررہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *