اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

میرے آئڈیل استاد

✍️ راشد علی

اساتذہ کے معاملے میں میں خود کو بڑا خوش قسمت سمجھتا ہوں ۔

مجھے زندگی میں جتنے بھی اساتذہ کرام ملے سب ہی مہربان، شفیق اور اپنے منصب سے انصاف کرنے والے ملے ہیں ۔

مگر ایک شخصیت جو دل کو چھو گئی ۔

جن سے ہم نے عاجزی سیکھی ۔ بڑوں کا احترام سیکھا، اساتذہ کرام سے محبت کرنا سیکھا، اپنے مادر علمی سے عشق کرنا سیکھا،

زندگی کے ہر شعبے میں اعتدال سے کام لینا سیکھا،

گفتگو میں شائستگی سیکھی، شخصیت میں عاجزی سیکھی ، جامعہ کے قوانین کی پاسداری سیکھی ، وقت کی پابندی سیکھی ، اختلاف رائے کا طریقہ جانا، سوال کرنے کا سلیقہ جانا، قرآن و سنت کے مطابق زندگی بسر کیسے کرتے ہیں ہم نے یہ ان کی زندگی سے سیکھا،

متوسطہ سوئم میں سیرتِ رسول پڑھنے سے ان سے استاد شاگردی کا تعلق شروع ہوا، پھر طریقہ عصریہ، روضتہ الادب ، معلم الانشاء ،

تفسیرِ قرآن ، ریاض الصالحین، نور الانوار ، شرح عقائد بھی ان سے ہی پڑھنے کا شرف حاصل ہوا ۔

بلکہ کچھ کچھ علم مناظرہ ، علم فلکیات اور تحریر و تقریر کے چند اصول بھی ان سے ہی سیکھے ۔

اللہ تعالیٰ نے آپ کو بےپناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔

آپ کی شخصیت میں عاجزی اور انکساری ہے۔ کسی قسم کا دکھاوا اور تکبر یا علم کا گھمنڈ کبھی آپ کے قریب تک نہیں آیا ۔

جامعہ میں آپ کو جو بھی ذمہ داری سونپی گئی آپ نے اسے احسن طریقے سے ادا کیا ۔

جامعہ سے فاضل ہوئے ہمیں کئی سال گزر گئے مگر آج بھی آپ کا چہرہ انور میرے سامنے ہے

آج بھی دل آپ کی صحبت میں بیٹھنے کی خواہش رکھتا ہے ۔

میری خواہش ہے کہ جب کبھی یہ زندگی کا سفر اختتام پذیر ہو، اور میں ایمان کی حالت میں خالق حقیقی سے جا

ملوں… تو کاش میرا جنازہ بھی آپ ہی پڑھائیں ۔

یومِ اساتذہ کے موقع پر آج میں آپ سے اظہار محبت و عقیدت کرتا ہوں ۔

آپ کے لیے دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی کاوشوں کو قبول فرمائے ، آپ کا سایہ تادیر سلامت رکھے اور آپ کو دونوں جہانوں میں سرخرو فرمائے ۔

آمین ثم آمین

#باباـشہدادپوری #teachersday #postoftheday

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *