پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 104 تک جا پہنچی ہے، جبکہ لاکھوں لوگ متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دریائے راوی، چناب اور ستلج میں آنے والے شدید ریلا مختلف علاقوں میں تباہی پھیلا چکے ہیں۔
ادارے نے 16 سے 19 ستمبر کے دوران مون سون بارشوں کے ایک اور سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دریاؤں کے کناروں پر جانے یا ہجوم لگانے سے گریز کریں۔