بریکنگ نیوز: دبئی میں پاک-بھارت ایشیا کپ میچ، پولیس نے سیکیورٹی اور انٹری پلان جاری کر دیا
دبئی میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج مقابلہ کھیلا جائے گا۔ اس حوالے سے دبئی پولیس نے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات اور سیکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔
میچ شام 6:30 بجے (مقامی وقت) شروع ہوگا، جبکہ اسٹیڈیم کے دروازے شائقین کے لیے 3 گھنٹے پہلے کھولے جائیں گے۔ پولیس کے مطابق اسٹیڈیم میں صرف وہی افراد داخل ہو سکیں گے جو درست اور تصدیق شدہ ٹکٹ پیش کریں گے۔
دبئی پولیس نے شائقین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وقت سے پہلے پہنچیں، قواعد و ضوابط پر عمل کریں اور ٹریفک کی ہدایات پر بھی سختی سے عمل کریں تاکہ میچ پرامن اور محفوظ ماحول میں مکمل ہو سکے۔
یہ ٹاکرا دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور دبئی میں سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔