جستجو نیوز کراچی پرائیویٹ لمیٹڈ اور پروجیکٹ سوچ کے درمیان ایک اہم اشتراک عمل میں آیا ہے جس کا مقصد خواجہ سرا کمیونٹی اور گلی محلوں کے بچوں کے لیے تعلیم اور سماجی فلاح کے مواقع پیدا کرنا ہے۔
یہ شراکت نہ صرف انسانی ہمدردی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے بلکہ معاشرے کے ان طبقات کو بھی مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ایک کوشش ہے جو برسوں سے محرومی کا شکار رہے ہیں۔
پروجیکٹ سوچ کی سی ای او ماریہ اختر نے کہا:
“ہمارا مقصد تعلیم اور شعور کے ذریعے زندگیوں کو بدلنا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ اشتراک خواجہ سرا کمیونٹی اور بے سہارا بچوں کے لیے ایک نئی روشنی ثابت ہوگا۔”
جستجو نیوز کراچی کے سی ای او نے اپنے پیغام میں کہا:
“میڈیا کی اصل طاقت مثبت تبدیلی کے لیے استعمال ہونا چاہیے۔ ہم اس شراکت داری کے ذریعے ان آوازوں کو سامنے لائیں گے جو برسوں سے نظرانداز کی گئی ہیں۔”
یہ اشتراک ایک ایسے معاشرے کی تعمیر کی جانب قدم ہے جو سب کے لیے برابر مواقع، عزت اور احترام فراہم کرے.