گاؤں کی خاموش بستی میں ایمان کی روشنی کا میلہ

چند سال پہلے مولانا عبدالوحید صاحب، مولا فیضان عباسی صاحب اور مولانا فیاض مری سمیت کچھ مخلص ساتھیوں نے اس پسماندہ بستی کا رخ کیا، تو وہاں علم کا چراغ کہیں دور افق پر بھی دکھائی نہیں دیتا تھا۔ بچے کتاب سے نا آشنا، اور گاؤں کی فضا جہالت کی دھند میں لپٹی ہوئی تھی۔ مگر ان پاکیزہ دلوں نے حوصلہ ہارا نہیں…