اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

تیل کی قیمتیں پھر آسمان چھونے لگیں۔

تیل کی قیمتیں پھر آسمان چھونے لگیں، 6 فیصد اضافہ ریکارڈ، برینٹ کروڈ نے 96 ڈالر کی حد بھی عبور کر لی

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ 96 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گیا ہے۔ تازہ اضافے کے مطابق تیل کی قیمت میں تقریباً 6 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس نے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش بڑھا دی ہے۔

ماہرین کے مطابق آبنائے ہرمز میں صورتحال بدستور غیر یقینی ہے، جہاں تقریباً 60 کروڑ بیرل تیل کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے۔ اس اہم سمندری راستے میں رکاوٹ کے باعث عالمی سپلائی چین پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دوسری جانب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کھولنے کے اعلان کے بعد ہفتے کے روز تقریباً 20 بحری جہازوں نے اس راستے کو عبور کیا، جس سے وقتی طور پر ترسیل میں بہتری کے آثار نظر آئے۔ تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے کی صورتحال مکمل طور پر مستحکم نہ ہونے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں سرمایہ کار اس صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ توانائی کے شعبے میں مزید ردعمل کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *