اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

انسانی اسمگلنگ میں ملوث اہم ملزم گرفتار

دالبندین (نامہ نگار) — دالبندین پولیس نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کارروائی ایس پی چاغی کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی۔

پولیس کے مطابق، گرفتار ملزم افتخار حسین ایمبولینس کے ذریعے تفتان سے کوئٹہ جا رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے جعلی پاسپورٹس، ایف آئی اے کی جعلی مہریں اور دیگر غیر قانونی سامان برآمد کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد ملزم کو ایف آئی اے تفتان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ دالبندین پولیس کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *