چار سال کامیابی کے
تحریر: صاحبزادی
خانیوال
Sahiba Writing Squad
(Every journey begins here.)
خواتین کے خوابوں کو حقیقت کا رنگ دینے والا ادارہ

سال 2021 کی بات ہے جب صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ کا قیام عمل میں آیا۔ اُس وقت میں انفلوریسینس اکیڈمی میں بطور سپوکن انگلش ٹرینر کے خدمات انجام دے رہی تھی۔ میری تدریسی سرگرمیوں کو جب میں آن لائن شیئر کرتی تھی تو کئی بچیاں خواہش مند ہوتیں کہ وہ بھی یہ سب سیکھیں، مگر مالی مسائل اور محدود وسائل کے باعث کسی ادارے میں داخلہ نہیں لے پاتی تھیں۔
انہی بچیوں کے لیے امید کی کرن بن کر صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ وجود میں آیا۔
ایک ایسا پلیٹ فارم جو خواتین اور نوجوانوں کو ہنر، تعلیم، اور خود اعتمادی کے ساتھ بااختیار بناتا ہے۔جس کا آغاز مس صاحبزادی نے اپنے چھوٹے سے قصبے دینے والا میں بیٹھ کر کیا۔ ایک نوعمر لڑکی جس کا خواب تھا اپنے جیسی بچیوں کے لیے راہیں ہموار کرنا۔ تو اس نے ایک کورس سے اپنے ادارے کی شروعات کی۔
ابتدا ایک چھوٹے سے کورس اور محدود وسائل کے ساتھ ہوئی، لیکن آج یہ ادارہ چار مضبوط ستونوں پر کھڑا ہے، اور دنیا بھر میں اپنی پہچان رکھتا ہے۔
پہلا ڈپارٹمنٹ: ڈیجیٹل لیٹریسی پروگرام (ڈی ایل پی پروگرام)
یہ پروگرام اُن خواتین کے لیے بنایا گیا ہے جو گھر بیٹھے اپنی پہچان بنانا چاہتی ہیں۔ آن لائن کورسز کے ذریعے انہیں مختلف اسکلز سکھائی جاتی ہیں تاکہ وہ فری لانس پلیٹ فارمز پر سروسز فراہم کر کے معاشی طور پر خود مختار ہو سکیں۔
مجھے فخر ہے کہ اس پروگرام کے تحت کئی سنگل مائیں اور محدود وسائل رکھنے والی خواتین آج اپنے پیروں پر کھڑی ہیں اور دوسروں کے لیے مشعلِ راہ بن چکی ہیں۔
دوسرا ڈپارٹمنٹ: آنلائن سیشنز
یہ سلسلہ بالکل فری آف کاسٹ ہے۔ اس میں مختلف ایکسپرٹس، برانڈ اونرز، اور پروفیشنلز کو مدعو کیا جاتا ہے جو ہماری خواتین اور نوجوانوں کو رہنمائی، تربیت اور حوصلہ فراہم کرتے ہیں۔ ان سیشنز کا مقصد صرف تعلیم نہیں بلکہ ایک ایسی کمیونٹی بنانا ہے جو ایک دوسرے کو سیکھنے اور آگے بڑھنے کے مواقع دے۔
تیسرا ڈپارٹمنٹ: مقابلہ جات
یہ شعبہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو عالمی سطح پر پیش کریں۔ مختلف موضوعات پر مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن کے ذریعے نوجوانوں میں تخلیقی سوچ، خود اعتمادی، اور مثبت مقابلے کی روح کو فروغ دیا جاتا ہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا جاتا ہے۔
چوتھا ڈپارٹمنٹ: وویمن امپاورمنٹ
یہ صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ
کا سب سے منفرد اور اہم شعبہ ہے۔ اس کے تحت خواتین کے لیے ایک مخصوص کمیونٹی تشکیل دی گئی ہے جہاں وہ اپنی پروڈکٹس اور ہنر کو مارکیٹ میں متعارف کروانے کے طریقے سیکھتی ہیں۔
ہم ان خواتین کو مختلف ٹریننگ سیشنز، مارکیٹنگ ورکشاپس، اور ماہرین کے ساتھ براہِ راست تربیت کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
مزید برآں، ادارہ انہیں فری آف کاسٹ پروڈکٹ فوٹوگرافی، مارکیٹنگ، اور ریلس بنا کر دینے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ سیلز حاصل کر سکیں۔
میری یہ کوشش ہمیشہ رہی ہے کہ جن خواتین کے پاس ہنر تو ہے مگر پلیٹ فارم نہیں، ان کے لیے صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ ایک امید بنے۔
یہ ادارہ ہمیشہ ایک سلوگن کے ساتھ آگے بڑھا ہے:
> “Every journey begins from here”
یعنی ہر سفر کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے۔
صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ کا مقصد یہی ہے کہ ہر خاتون کا نیا سفر — سیکھنے، کمانے، یا خود کو پہچاننے کا — یہاں سے شروع ہو۔
الحمدللہ، آج دنیا بھر میں یہ ادارہ اپنی خدمات، اعتماد، اور کمیونٹی ورک کے باعث پہچانا جا رہا ہے۔ اور حال ہی میں اس کی چوتھی سالگرہ کی خوبصورت تقریب جِم خانہ خانیوال میں 5 اکتوبر 2025، اتوار کے روز منائی گئی۔جس میں خانیوال اور ملتان کی باہمت خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ یہ تقریب نہ صرف ایک جشن تھی بلکہ اُن تمام خواتین کے عزم و ہمت کا اعتراف بھی جنہوں نے صاحبہ رائیٹنگ اسکواڈ کے ساتھ اپنے خوابوں کو حقیقت بنایا۔ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میرا یہ ادارہ ایک دن اتنے پیارے گلدستے کو وجود میں لائے گا۔ اکیلے نکلی تھی جانب منزل،
راستہ ملتا گیا کارواں بنتا گیا۔اس ادارے نے دن دگنی رات چینی ترقی کر کے نا صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنا نام منوایا۔ میرا یہ ماننا ہے کہ جب آپ نیت صاف کر کے انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کے لیے وسائل خودبخود بنا دیتا ہے۔ جس کا جیتا جاگتا ثبوت آپ سب کے سامنے ہے۔ میرا مقصد ان لوگوں کو پہچان دینا ہے جو اپنے ہنر اور محنت سے اپنی پہچان منوانا چاہتے ہیں۔
یہ ادارہ صرف خواتین کے لیے نہیں بلکہ اُن تمام خوابوں کے لیے ہے جو راستہ تلاش کر رہے ہیں۔