کوئٹہ سے بیورو چیف جستجو بلوچستان نوراحمد سیاپاد کے مطابق
چاغی شہر میں نامعلوم افراد نے عوامی فلاح و بہبود منصوبے کو اندازے کے مطابق 84 کروڑ روپے کی لاگت سے جاری آب نوشی منصوبے کی پائپ لائن کو آگ لگا دی۔ یہ منصوبہ تحصیل چاغی کے عوام کو گھروں تک صاف و شفاف پانی کی فراہمی کے لیے حال ہی میں شروع کیا گیا تھا۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کے ایکسیئن کے مطابق یہ اپنی نوعیت چاغی شہر کا پہلا آبنوشی کا منصوبہ ہے، جس سے ہزاروں افراد کو براہِ راست فائدہ پہنچنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پائپ لائن کو نقصان پہنچانا دراصل عوام دشمنی ہے، کیونکہ اس منصوبے کے ذریعے برسوں سے پینے کے پانی کی قلت کے شکار لوگوں کو سہولت ملنے والی تھی۔
پولیس حکام نے بتایا کہ پائپ لائن کو آگ لگانے کے واقعے کے بعد فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملوث عناصر کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
مقامی لوگوں نے بھی اس افسوسناک واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ چاغی شہر کے ہزاروں افراد کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔ جس کے ذریعے ان کے گھروں میں پہلی بار پینے کے صاف پانی کی فراہمی ممکن ہو رہی تھی۔ عوام نے مطالبہ کیا کہ ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص عوامی منصوبوں کو نقصان نہ
پہنچ
ا سکے۔م