اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

کینگروز کی شاندار فتح

رپورٹ: راشد علی

ماؤنٹ مینگوئی میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز بنائے۔ نوجوان بیٹر ٹم رابنسن نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 66 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ڈیرل مچل نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ دیگر کھلاڑی نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا نے آغاز سے ہی جارحانہ بیٹنگ کی۔ کپتان مچل مارش نے صرف 43 گیندوں پر 85 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 9 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ ان کا بھرپور ساتھ ٹریوس ہیڈ (31 رنز) اور میٹ شارٹ (29 رنز) نے دیا۔ آخر میں ٹم ڈیوڈ نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو ہدف تک پہنچایا۔ آسٹریلیا نے یہ ہدف 17ویں اوور سے پہلے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

مارش کی برق رفتار اننگز پر انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ سیزیز کا دوسرا میچ تین اکتوبر بروز جمعہ کو ماؤنٹ مینگوئی میں ہی کھیلا جائے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *