اہم خبریں

دکھانے کے لئے مزید پوسٹس نہیں

جستجو نیوز اور "انگلش وتھ کومل"کے درمیان تعلیمی اشتراک کا اعلان

کراچی (اسپیشل رپورٹر) – جسٹجو نیوز اور ایجوکیشنل پلیٹ فارم English with Komal کے درمیان تعلیمی تعاون (Collaboration) کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس اشتراک کا مقصد نوجوانوں کو جدید تعلیمی مواقع فراہم کرنا اور انگریزی زبان میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ و طالبات کی رہنمائی کرنا ہے۔

اس موقع پر English with Komal کی بانی اور سی ای او، سیدہ کومل رضوی نے اپنے میڈیا پیغام میں کہا:

بحیثیت فاؤنڈر آف English with Komal، میرا مقصد ہمیشہ یہ رہا ہے کہ سیکھنے والوں کو انگریزی زبان میں اعتماد، وضاحت اور تسلسل کے ساتھ اظہارِ خیال کرنے میں مدد فراہم کی جائے۔ ہمارے یوٹیوب پلیٹ فارم پر 5 ہزار سے زائد سبسکرائبرز کی بھرپور کمیونٹی موجود ہے جو اس مشن کا حصہ ہے۔”

انہوں نے مزید کہا:

“گزشتہ پانچ سالوں میں میں نے کامیابی کے ساتھ مختلف کورسز، انٹرایکٹو سیشنز اور انٹرن شپس کا انعقاد کیا ہے تاکہ نوجوانوں کو عملی سیکھنے اور کمیونٹی بلڈنگ کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ میں نے مختلف تنظیموں میں ایمبیسیڈر اور سوشل میڈیا انٹرن کے طور پر بھی کام کیا ہے، جس سے کمیونیکیشن اور کمیونٹی انگیجمنٹ میں مہارت حاصل کی۔ ساتھ ہی، اپنے پلیٹ فارم کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو پروموٹ اور سپورٹ بھی کیا۔”

اس اشتراک کو تعلیمی میدان میں ایک مثبت قدم قرار دیا جا رہا ہے، جو نوجوان نسل کو انگریزی زبان کی مہارت کے ساتھ ساتھ نئے مواقع فراہم کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp
Pinterest

One Response

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *