کراچی (اسٹاف رپورٹر):
کراچی کے علاقے دریاء خان رند گوٹھ میں واقع “کڈز اکیڈمی فار کنڈرگارٹن اسکول” میں صمود انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے نئے کیمپس کا شاندار افتتاح کیا گیا۔
افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر عبیر عادل، جناب حسین بخش ناریجو اور ایڈووکیٹ اختر علی عباسی اور آی ٹی کے بزنس مین محترم علی تھے۔ تقریب میں طلبہ، اساتذہ، والدین اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انسٹیٹیوٹ میں جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپیوٹر آئی ٹی کورسز، سی آئی ٹی، گرافک ڈیزائننگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (A.I) اور موبائل ایپلیکیشن ڈویلپمنٹ کے کورسز کا آغاز کیا گیا ہے۔ عوام کے لیے مفت ڈیمو کلاسز بھی دستیاب ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی ٹی ایکسپرٹ سر کاشل علی نے جدید ٹیکنالوجی کی اہمیت اور کورسز کی تفصیلات پر روشنی ڈالی۔
فاؤنڈر اور چیئرمین عبدالقیوم نے اپنے خطاب میں کہا کہ “ہمارا مشن یہ ہے کہ ہم اپنے حصے کا مثبت کردار ادا کریں، اس علاقے کو ایسے تعلیمی اداروں کی اشد ضرورت ہے، اور ہم نوجوانوں اور طلبہ کی بھرپور مدد و رہنمائی جاری رکھیں گے۔”
تقریب کی چیف آرگنائزر اور کڈز اکیڈمی اسکول کی پرنسپل مسز فیضان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ادارے میں دستیاب کورسز کی تفصیل بیان کی۔
جبکہ تقریب کے کمپیئر اور آرگنائزر سر عاقب نے شاندار انداز میں پروگرام کی میزبانی کی اور اس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ تقریب نہ صرف علاقے میں تعلیم و تربیت کے فروغ کی نئی امید ثابت ہوئی بلکہ نوجوانوں کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ مواقع کی راہیں بھی کھول دی ہیں۔