ہیلتھ ایشیاء ایکسپو 2025، کراچی میں ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی کی نمایاں کامیابی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) — ہیلتھ ایشیاء ایکسپو 2025 کراچی میں شاندار انداز میں منعقد ہوا، جس میں قومی اور بین الاقوامی ماہرینِ صحت، ادارے اور اسپتالوں کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔ اس عالمی معیار کے ایونٹ میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے تحت ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی نے بھی اپنی بھرپور نمائندگی کی۔
اس موقع پر ہونے والے پوسٹر میکنگ مقابلے میں ڈاؤ انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی کے ایم آر آئی ڈپارٹمنٹ سے سید ذوہیب اور مس عنبرین نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انہیں یہ اعزاز ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ، پروفیسر ڈاکٹر نسرین ناز کے دستِ مبارک سے عطا کیا گیا۔
ڈپارٹمنٹ کے تمام اسٹاف نے سید ذوہیب اور مس عنبرین کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کی اور پروفیسر ڈاکٹر نسرین ناز کی مستقل رہنمائی، حوصلہ افزائی اور غیر معمولی تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
ہیلتھ ایشیاء ایکسپو 2025 کے اس ایونٹ نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں علم، تحقیق اور جدیدیت کو فروغ دینے کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔