، صدر پریس کلب خضدار عبداللہ شاہوانی ، عبد الواحد رند، عبدالجبار حسنی سے ملاقات ، خضدار پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ۔*

*خضدار/پنجگور کے سینئر صحافی دی پنجگور ٹائمز کے ڈائریکٹر چاکر صدیق بلوچ اور کراچی جستجو نیوز کے نمائندے سینئر صحافی عبدالحمید رند نے خضدار پریس کلب کا دورہ کیا, اور صحافیوں سے ملاقات کی۔ انہوں نے خضدار پریس کلب کے صحافیوں کی صحافتی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ خضدار پریس کلب کوئٹہ کے بعد صوبے کا سب سے بڑا صحافتی ادارہ ہے، مہمان صحافیوں نے خضدار پریس کلب کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کیا ، وزٹ کے دوران انہوں نے خضدار پریس کے صحافیوں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ میڈیا عوام کی آواز بن کر قابل ذکر خدمات سر انجام دے رہا ہے ، خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ایسی صحافت کی ہے جو معاشرے کی بہتری کا باعث بنا ہے ،انہوں نے خضدار پریس کلب کے صدر عبداللہ شاہوانی کی کاوشوں کو سراہا جنہوں نے پریس کلب کی آرائشِ پر محنت کر کے اسے اس مقام تک پہنچایا۔ اس موقع پر خضدار پریس کلب کے صحافیوں نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔*