نوکنڈی (حسن بلوچ)مسلم لیگ نواز رخشان پینل کے جاری کردہ مشترکہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ قدرتی وسائل سے مالا مال دنیا کے امیر ترین خطہ نوکنڈی کے باسی اس جدید دور میں پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے یکسر محروم ہیں اس وقت شدید گرمی میں نوکنڈی شہر کربلا کا منظر پیش کر رہا ہے گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کی پانی نوکنڈی تک پہنچ نہ سکی جبکہ بوٹگ واٹر سپلائی اسکیم کی کنوئیں ریت اور مٹی کچرے سے بھر گئے ہیں بوٹگ کا پانی بھی نوکنڈی کے لئے سپلائی نہیں ہوسکتا کیونکہ آس پاس ٹھیکیدار کام کرنے کی غرض سے مذکورہ پانی اپنے لئے لے جاتے ہیں اسی طرح کوہ سلطان کے شمالی کی جانب کام کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کی پانی کو اپنے تعمیراتی کام کے لیے پائپ لائن کرکے نوکنڈی کے لیے پانی کی سپلائی منقطع کر دی ہے یہ ابھی تک کسی کو پتہ نہیں کہ یہ کنسٹرکشن کمپنی یہاں پر کیا کام کرنا چاہتی ہے جس نے نوکنڈی کو پانی کی فراہمی بند کر دی ہوئی ہے یہ سب کچھ محکمہ پی ایچ ای ضلع چاغی کی ملی بھگت سے ہو رہا ہے یہ صوبائی حکومت اور پی ایچ ای کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ شدید گرمی میں نوکنڈی کے عوام پانی کی ایک ایک بوند کو بلک رہے ہیں اور درمیان میں چھوٹے موٹے ٹھیکیدار اور کنسٹرکشن کمپنیاں نوکنڈی کے لیے فراہم کردہ پانی اپنے مقاصد کے لیے استعمال کریں نوکنڈی کے عوام کو آخر کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے پریس ریلیز میں نوکنڈی میں پانی کی قلت اور ٹھیکیداروں بالخصوص کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ محکمہ پی ایچ ای کی ملی بھگت کے خلاف سخت ترین احتجاج کیا جائے گا اس لئے محکمہ پی ایچ ای ضلع چاغی کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیا جاتا ہے کہ وہ نوکنڈی میں پانی کی قلت پر فی الفور قابو کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائیں بصورت دیگر مسلم لیگ نواز رخشان ڈویژن بڑیچ پینل اور اپنے اتحادیوں سمیت نوکنڈی کے باشعور عوام کے ساتھ مل کر نوکنڈی بازار میں احتجاجی ریلی نکالیں گے اور کوہ سلطان لانڈھی کے مقام پر کنسٹرکشن کمپنی کی جانب سے کاٹی گئی پائپ لائن کا مشاہدہ کرکے مذکورہ کمپنی کو پانی کی سپلائی بند کرکے نوکنڈی کے لیے پانی کی سپلائی زبردستی بحال کر دیں گے کیونکہ نوکنڈی کے پائپ لائن کو کاٹ کر تعمیراتی کام کے لیے پانی استعمال میں لانا سراسر ظلم کے مترادف ہے *مسلم لیگ نواز اور بڑیچ پینل نے بار بار یہ کہا تھا کہ گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کرپشن کی نذر ہو گئی ہے کافی عرصہ گزرنے کے باوجود تا حال نوکنڈی کو پانی کی سپلائی نہ ہوسکی کوہ سلطان لانڈھی کے قریب ہونے والی تعمیراتی منصوبہ کے لیے کمپنی والے براہ راست اسی پائپ لائن کو توڑ کر اپنے کام کے لیے پانی لے جاتے ہیں جس سے نوکنڈی کو پانی کی سپلائی میں مذید رکاوٹ پیدا ہو جاتی ہے جو کہ ایک لمحہ فکریہ ہے اس لئے مذکورہ کمپنی کو بھی تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ نوکنڈی کے عوام سے ظلم و زیادتی بند کر دے ورنہ نوکنڈی کے عوام کے ساتھ مل کر مذکور کمپنی اور محکمہ پی ایچ ای کی کرپشن کے خلاف عدالت کا دروازہ بھی کٹھکٹائیں گے